ہمارا مقصد
ایمھرسٹ کے معاشرے میں مسلسل سنگم ہوتا رھتا ہے۔ ہمارا کیمپس ایسی جگہ ہے جہاں مختلف زبانیں، دریاوں کی طرح، اپنی لحرۄں پر تجربوں، مضامین، عالمی نظریات، اور خیالات کی کثرت لے کر بہتی ہیں۔ یہ رسالہ، ان ملن کے لمحات کو بیان کرنے اور شریک کرنے کے لیے ایک مرکز مہیا کرتا ہے۔ یہ نہ صرف شریک کئیے ہوئے خیالات، بلکہ زبانوں کی روانی کی وجہ سے خیالات کے ایک دوسرے میں ضم، ہونے کا مخزن ہے۔ یہ آگے بڑھنے کی یکسانیت، اور ۔ پیچھے جانے کے اختلافات کے درمیان حدود کو دندھلاتا ہے، ان دریاؤں کو سنگم کے وقت پکڑتا ہے، اور ان کو آواز مہیا کرتا ہے۔ کانفلوئنسز: لوسٹ اینڈ فاؤنڈ ان ٹرانسلیشن کی تحریر، ترمیم، اور ترجمہ ایمھرسٹ کالج کے طلبہ، اسٹاف، اور عملہ نے کی ہے، جن میں سے بہت سارے دو یا زیاده زبانیں بولتے ہیں۔ یہ مختلف زبانیں بولنے کی پیچیدگیوں اور مشکلات کے درمیان راستہ نکالتا ہے، اور تراجم سے متاثر زبانی،معاشرتی، انفرادی، اور سماجی نظریات کو اہمیت دیتا ہے۔ سماجی طور پرتحریری اور ترجمے کی شمولیت سے ہمیں اندازه ہوتا ہے کہ ہم کبھی کبھار ایک دوسرے کی زبانی اور معاشرتی حقائق کے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں۔ دیگر چیزوں کے علاوہ ،ہم چاہتے ہیں کہ انگریزی کو حاصل مرکزیت اور اہمیت کو بدلیں اور اس زبان کی طاقت کو کم کریں ہم یہ سفر اپنے قارئین کے ساتھ شریک کرتے ہیں کے کیسے زبان کی مشکلات کا سامنے کرنے سے ہمیں دنیا کو سمجھنے کی ہمت ملتی ہے۔
تراجم،
ولید بابر 2021 Translated by Waleed Babar ’21